وفاق کی پالیسیوں سے ملک تباہ ہورہا، پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی: پرویز اشرف نثار کھوڑو 

وفاق کی پالیسیوں سے ملک تباہ ہورہا، پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ...

  

  

لاڑکانہ،سکھر((این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔پارلیمنٹ کے اختیار پر 2013 کے بعد سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی برسی پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور ملک میں جمہوریت بحال کی، بلاول بھٹونے اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھایا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ وفاق کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہو رہا ہے، سندھ کے عوام آج بھی پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں۔دوسری جانب شہیدچیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح سکھر سے بھی جیالو ں کے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچے، قافلے میں شریک پی پی سٹی ورکرز رہنما اور کارکنان نے نعرے بازی کی۔

 پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -