انڈر 19ایشیاء کرکٹ کپ،پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
دبئی(آئی این پی)قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے یو اے ای انڈر19 کرکٹ ٹیم کو 21 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قاسم اکرم کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔ کپتان نے پانچ چوکوں کی مدد سے 67 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد خان نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔آیان افضل خان نے 3 جبکہ نیلانش کیسوانی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔یواے ای انڈر 19 کرکٹ ٹیم 220 رنز کے تعاقب میں مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز ہی بناسکی۔ یو اے ای انڈر 19 کے آیان افضل اور کائے اسمتھ38، 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ قاسم اکرم نے 52 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ذ صداقت، محمد ذیشان اور مہران ممتاز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔