الخدمت گروپ کی کامیابی میں فرینڈز بزنس گروپ کا بڑا کردار،طارق بھٹی

 الخدمت گروپ کی کامیابی میں فرینڈز بزنس گروپ کا بڑا کردار،طارق بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے آئندہ تین سال کے لیے کلین سویپ کرنیوالے پینل کی کامیابی میں فرینڈز بزنس گروپ کا بڑا کردار ہے،پہلی دفعہ ڈی ایچ اے کی کمیونٹی میاں طلعت احمد کی قیادت میں متحد ہوئی ہے،جو بڑا نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار فرینڈز بزنس گروپ کے مرکزی رہنما سابق سیکرٹری فنانس طارق بھٹی،یحییٰ خان،ناصر صدیقی اور حافظ عرفان یوسف نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،طارق بھٹی نے کہا کہ ایک پینل کی کامیابی برادری کا اچھا فیصلہ ہے، یحییٰ خان نے کہا کہ الخدمت گروپ کو اللہ نے عزت دی ہے اب کام کر کے دکھائیں،،ناصر صدیقی نے کہا کہ فرینڈز بزنس گروپ کی غیر مشروط حمایت کی تھی اور کامیابی سے دن رات ایک کیا،سابق چیئرمین سپورٹس کمیٹی حافظ عرفان یوسف نے میاں طلعت احمد اور پینلز کے کامیاب ہونے والے ساتھیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب کمر کس لیں کام زیادہ ہیں وقت کم ہے۔
طارق بھٹی

مزید :

صفحہ آخر -