فیم فرینڈز کپ،ندیم اور مراد کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی 

  فیم فرینڈز کپ،ندیم اور مراد کی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی 

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ”فیم فرینڈز کپ2021“ میں راونڈ32 کے مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ ندیم ایف سی اور مراد فٹ بال کلب کی مرادیں پواری ہوئیں جبکہ کیمپس یونائیٹڈ اور منھالا ایف سی کا فیم رینڈز کپ میں سفر تمام ہوا۔ فیم فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں ندیم ایف سی اور کیمپس یونائیٹڈ کے مابین یکطرفہ مقابلے دیکھنے میں آیا۔ ندیم ایف سی نے اپنے تجربہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیمپس یونائیٹڈ کی ینگ سائیڈ کو سات صفر سے مات دی۔ ندیم ایف سی کے لئے طلحہ نے پانچ گول اسکور کیئے جبکہ فراز اور زوار کے حصے میں ایک ایک گول آیا۔ گزشتہ رات کھیلے گئے دوسرے میچ میں مراد ایف سی نے منھالا کو ایک کے مقابلے پانچ گولز سے شکست دی۔ا مہمان خصوصی قاری جعفر احمد نے لاہور میں شاندار فٹ بال میلہ لگانے پر فیم فرینڈز کپ انتظامیہ خاص کر ضیاء عارف ڈوگر کی کاوشوں کو سراہا۔ دوسرے میچ کے مہمان خصوصی محمد ندیم اور اظہر نے لاہور کے فٹ بالرز کو معیاری فٹ بال فراہم کرنے پر ضیاء  ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -