ہمیں کسی صورت امن کو سبوتاژ  نہیں ہونے دینا، اسد قیصر 

ہمیں کسی صورت امن کو سبوتاژ  نہیں ہونے دینا، اسد قیصر 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ پاکستان کو امن کا گہوارا بنانے کے لیے پاکستانی عوام، سول و عسکری قیادت نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں،پاکستان کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنا ہو گا۔انٹرنیشنل کانفرنس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہاکہ ادارہ تحقیق اسلامک یونیورسٹی کی کوششیں قابل قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو امن کا گہوارا بنانے کے لیے پاکستانی عوام، سول و عسکری قیادت نے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، متعدد عالمی شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اسد قیصر نے کہاکہ پیغام پاکستان دراصل پیغام امن ہے، یہ پیغام ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہمیں پیغام پاکستان کو عام کرنا ہو گا۔اسد قیصر نے کہاکہ ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،ہمیں کسی صورت میں امن کو سبوتاژ نہیں ہونے دینا اور اپنے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔

 اسد قیصر 

مزید :

صفحہ آخر -