پاکستان واپسی کیلئے نوازشریف کوسو چ کر فیصلہ کرناہوگا،راناثناء اللہ

پاکستان واپسی کیلئے نوازشریف کوسو چ کر فیصلہ کرناہوگا،راناثناء اللہ

  

 لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی کیلئے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نوازشریف کو سوچ سمجھ کر پاکستان واپسی کا فیصلہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی کونوازشریف اور ان کی رہنمائی بھی میسر ہے۔ دیکھنا چاہیے کہ کیا وہ یہاں آکر اس رہنمائی کے قابل رہ سکیں گے؟۔ رانا ثنااللہ نے سوال اٹھایا کہ کیا نوازشریف کواپنے کیسز میں ریلیف مل سکے گا؟۔ واپسی سے متعلق ہر چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے میاں نوازشریف کو فیصلہ کرنا چاہیے۔

راناثناء اللہ

مزید :

صفحہ آخر -