کوئی حکومت عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، علی محمد خان

کوئی حکومت عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی حکومت عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا   بلین ٹری منصوبہ وزیر اعظم عمران خان ووٹ لینے کے لیے نہیں کیا، عمران خان ڈی فارسٹ کو روکنے کا بے مثال منصوبہ شروع کیا۔علی محمد خان نے کہا کہ لاہور میں دھند کا خاتمہ صرف پنجاب حکومت ختم نہیں کر سکتی عوام کو بھی تعاون کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں کوشش کی جارہی ہے تعمیرات پر کنٹرول کیا جائے جبکہ اسلام آباد میں بھی پلاسٹک بیگز دوبارہ استعمال شروع ہو گیا ہے، حکومت نے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے پر ستائیس ہزار لوگوں کو جرمانہ کیا ہے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت موحولیات کو مین پاور کی کمی کا سامنا ہے۔ کوئی بھی حکومت عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، ماحولیات کو بہتر کرنے کے لیے موجودہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی نسبت بہت کام کیا۔ 
 محمد خان

مزید :

صفحہ آخر -