بحرانوں سے نکلنے کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتیں مشترکہ کام کریں،گل محمد

بحرانوں سے نکلنے کیلئے مذہبی و سیاسی جماعتیں مشترکہ کام کریں،گل محمد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تاجر رہنما حاجی فدا حسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزرشیخ شبیر، پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، چوہدری ناصر علی، غلام ربانی خان، خواجہ راحت، فرخ خان، گلفام حسین، ارشد جہاں بھٹی اور کاشف امین نے  مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور خطے کے روشن مستقبل کیلئے سیاسی مذہبی قیادت، سٹیک ہولڈر کے درمیان بات چیت اور مشترکہ حکمت عملی کا ایجنڈا ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ افغانستان میں خوشحالی استحکام اور سازگار حالات سے ہی پاکستان کے سماجی اور معاشی حالات مستحکم ہوں گے۔ ملکی معاشی ترقی کے تابندہ دور کے آغاز کیلئے طویل المدتی اقتصادی پالیسیز بنائی جائیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -