روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ

  

لاہور(فلم رپورٹر)روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے ماہر غذائیت ڈاکٹر دانیال شیث اور ان کی ٹیم نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں آنے والے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو ر قدرتی اجزا پر مشتمل ادویات دیں اس موقع پر ڈاکٹر دانیال شیث نے مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لئے خوراک میں توازن معیار کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا اور وبائی امراض معدہ جگر شوگر بلڈ پریشر،  خارش گردے جوڑوں کے درد سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی کیمپ میں چیف گیسٹ پروفیسر ایم اے صدیقی، ڈاکٹر شہزاد باجواہ، شوکت رفیق باجواہ ایڈووکیٹ،سینئر صحافی فاروق عظیم، شیخ لبیب احمد،خاتون سماجی رہنما مسز لبنیٰ بابر شیخ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ایم اے صدیقی نے روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کی خدمت کے لئے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -