مزدور رہنما غلام میراں کاشمیری کی برسی عقید ت و احترام سے منائی گئی

  مزدور رہنما غلام میراں کاشمیری کی برسی عقید ت و احترام سے منائی گئی

  

لاہور(پ ر) ملک کے عظیم مزدور راہنما غلام میراں کاشمیری کی اکیسویں برسی ذیشان حیدر نیازی کی صدارت میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،اجتماع سے صوبائی وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال،ممتاز ٹریڈ یونین راہنماخورشید احمد جنرل سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، روبینہ جمیل صدر آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن، خواجہ ریاض محمود سابقہ میئر لاہور، اکبر علی خاں صدر نیشنل بینک ٹریڈ یونیز فیڈریشن، سید جہانگیر، انور شاہ، ضیاء الدین اختر، محمد فیاض،  انور جرال، غلام محمد، امان گل، محمد زمان خان، طارق حسین، محمد سلیم بٹ، گل محمد بھٹی، فاروق شیخ، ایاز اکبراور چوہدری ابرار احمد نے خطاب کرتے ہوئے غلام میراں کاشمیری کی ٹریڈ یونین تحریک میں بھرپور خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ان کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے دعا کروائی گئی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -