باؤ افتخار،یاسرایوب،صدام اطہر

باؤ افتخار،یاسرایوب،صدام اطہر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) جنرل سیکرٹری فروٹ منڈی لاہور باؤ افتخار، صدر فروٹ منڈی یاسر ایوب بھٹی اور  مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان ایگریکلچرل پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن پاکستان صدام اطہر خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران، افغانستان اور چائنہ کے ساتھ مضبوط بزنس ریلیشن شپ سے ترقی اور خوشحالی کی نئی سحر کا آغاز ممکن ہے۔ سرحدی اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے مطابق حکومت ویجیٹبلز اینڈ فروٹس ٹریڈرز کو کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ ملکی معاشی ترقی کے تابندہ دور کے آغاز کیلئے زرعی وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔  پاکستان عالمی معاشی زرعی سرگرمیوں کا مرکز اور محور بننے سے اندرون ملک روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ٹرانسپورٹرز آڑھتی کاشتکار اور مزدور لوڈر دیہاڑی دار تک کی زندگی میں آسانی آئے گی۔ ملکی معیشت کو عالمی تجارت سے بھاری ریوینو حاصل ہوگا۔ قرضوں کی بیساکھیوں سے نجات حاصل کرنے اور بین الاقوامی ٹریڈ سے منافع حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آڑھتیوں اور ویجیٹبلز اینڈ فروٹس ٹریڈرز نمائندگان کے ساتھ بیٹھ کر حکومت جدید پالیسیز لے کر آئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -