کاہنہ اور گردونواح میں غیر قانونی قانونی پٹرول، گیس ایجنسیوں کی بھرمار
کاہنہ (نامہ نگار)کاہنہ مین فیروز پور روڈ،کاچھا روڈ،فیصل ٹاؤن،شالیمار ٹاؤن،پرانا کاہنہ، شہزادہ روڈ،دھوپ سڑی،پنجو گاؤں،گجومتہ راؤنڈ آباؤٹ، ایل ڈی اے روڈ،کاچھا گاؤں،کاچھا ریلوے پھاٹک و دیگر علاقوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ اور گیس ایجنسیوں کی بھرمار، ماضی قریب میں فیروز پور روڈ کاہنہ سٹاپ،پرانا کاہنہ پانچ نمبرسٹاپ بڑا سوا پر سیفٹی کے ناقص انتظامات ہونے کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ جس سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ سیاسی، سماجی و فلاحی تنظیموں نے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے اعلی حکام سے اس غیر قانونی کاروبار کو بند کرنے کیلئے سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے