عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اکرم طوفانی کی نماز جنازہ،علماء کی بھرپور شرکت

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے اکرم طوفانی کی نماز جنازہ،علماء کی بھرپور شرکت

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمداکرم طوفانی کی نماز جنازہ اداکردی گئی نماز جنازہ کی امامت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر ولی کامل مولانا خواجہ عزیز احمد نے کی۔ نماز جنازہ میں  مرکزی رہنماؤں مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانامفتی اعجاز مصطفیٰ، مولانا قاضی احسان احمد، مفتی طاہر مسعود، مفتی شاہد مسعود،، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا خالد عابد ودیگر نے شرکت کی۔ علماء نے کہا مولانا محمد اکرم طوفانی تحریک تحفظ ختم نبوت کے بہادر، مخلص اور فدائی رہنما تھے، آپ نے تمام عمر تحفظ ختم نبوت کی جد و جہد میں گزاری۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -