خانقاہی نظام کا احیاء وقت کی اہم ضرورت،طاہر رضا بخاری

خانقاہی نظام کا احیاء وقت کی اہم ضرورت،طاہر رضا بخاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)خانقاہی نظام کا احیاوقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزارات”مرکزِملّت“ہیں، ان کی تزئین و آرائش او رتعمیرِ نو حکومت کی اوّلین ترجیح ہیں۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار پیر بہار شاہ ؒ شیخوپورہ کے تعمیراتی پراجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صوفیاء بین المذاہب مکالمے کے علمبردار تھے۔ انہوں نے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو اپنے دائرہ علم و صحبت میں جگہ دی اور ان کے ساتھ علمی مکالمے کی گنجائش پیدا کی۔، انہوں نے کہا کہ صوفیاء علم کے امین تھے۔ انہوں نے اپنی خانقاہوں کو علمی مرکز کے طور پر معتبر کیا، وہ از خود مسندِ علم پہ جلوہ گر ہوئے اور طالبانِ راہ حقیقت اورسالکانِ طریقت کی راہنمائی کرتے اور مروجہ دینی کتب کو سبقاً سبقاً پڑھاتے تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -