علامہ خادم رضوی نے نوجوانوں میں عشق رسولؐ بیدار کیا،شہزاد چوہان

علامہ خادم رضوی نے نوجوانوں میں عشق رسولؐ بیدار کیا،شہزاد چوہان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ہال روڈ کے سینئر تاجر رہنما شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی نے نوجوان نسل میں عشق مصطفی ؐ اور دینی حمیت بیدار کرنے کیلئے تاریخ ساز جدوجہد کی۔ اقبال کے کلام کے معانی و مفاہم نئی نسل کو سمجھا کر دین اور شعائر اسلام کی خوب ترجمانی کی۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے تمام تر صعوبتوں اور مشکلات کے باوجود مشن پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا۔ حالات کی سختیوں جیلوں ہتھکڑیوں کے باوجود نظریئے پر مکمل طور پر کاربند ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عظیم مشن کیلئے ہماری جانیں مال اور آل اولاد بھی قربان ہیں۔ تاجدار کائنات رہبر انسانیت حضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حرمت کیلئے ہم ہر وقت ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ اسلامی نظریاتی مملکت میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور شعائر اسلام کے تقدس کیلئے ہمیشہ ہماری توانائیاں وقف ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان ملک میں اسلام کے امن و محبت کے بیانئے کے فروغ اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مشن کیلئے ہمیشہ ڈٹ کر کھڑی رہے گی۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کی قیادت میں اسلامی دینی اقدار اور تشخص کی پاسداری کیلئے اپنا متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -