اور روچڈیل،برطانیہ کے میئر عاصم راشد کا اپنی مادرِ علمی جی سی یو کا دورہ

   اور روچڈیل،برطانیہ کے میئر عاصم راشد کا اپنی مادرِ علمی جی سی یو کا دورہ

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)نامور اولڈ راوئین اور روچڈیل،برطانیہ کے میئر عاصم راشد کا اپنی مادرِ علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی سے ملاقات کی،وائس چانسلر نے برطانیہ میں طلباء  اور فیکلٹی کے لیے تعلیم اور تحقیق کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔عاصم راشد نے کہا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن، برطانوی یونیورسٹیوں اور برٹش قونصل کے ساتھ مل کر جی سی یو کے طلباء کے لیے بہترین تعلیمی سہولیات اور وظائف تلاش کریں گے۔وائس چانسلر پروفیسر زیدی نے کہا کہ وہ دنیا بھر کے تمام نامور اولڈ راوئینز سے رابطہ قائم کر رہے ہیں، تاکہ وہ اپنے مادرِ علمی کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -