مہنگائی کے طوفان نے کاروبار تباہ کردیے،سردار اظہر سلطان

   مہنگائی کے طوفان نے کاروبار تباہ کردیے،سردار اظہر سلطان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم سردار اظہر سلطان نے کہا ہے مہنگائی کے طوفان نے کاروبار تباہ اور عام آدمی کو شدید خوف اور بے یقینی سے دوچار کردیا ہے ۔ غربت بے روزگاری بھوک سے تنگ عام آدمی  شدید اذیت ناک حالات میں مبتلا ہے۔ کاروباری صنعتی تجارتی طبقے ناہموار معاشی اعشا ر یو ں کے باعث شدید پریشان ہیں۔ پٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومت موثر اور متفق ایجنڈا لے کر آئے۔  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کاروبار زندگی کمزور کررہا ہے۔ کاروباری حالات کو استحکام کی طرف لانے قومی ہم آہنگی کی فضا پیدا کی جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کاروباری حالات کے تناظر میں طے کیا جائے تو مہنگائی پر قابو پانا ممکن ہے۔ ہماری جدوجہد کا محور دیانتداری اور نیک نیتی کیساتھ تاجروں کے حقوق کی ترجمانی ہے۔ انشااللہ تاجر بھائیوں کے حقوق کی ترجمانی میں اپنا ٹھوس اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -