ڈکیتی کی20 سے وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار 

 ڈکیتی کی20 سے وارداتوں میں ملوث 2 پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)راوی روڈ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ راوی روڈ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شمعون اور وقاص عرف وکی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے چھینا ہوا موٹر سائیکل,ناجائز اسلحہ اور موبائل برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نے چند روز قبل باغبانپورہ سے موٹر سائیکل چھینا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ملزم شمعون مسیح محکمہ پولیس میں کانسٹیبل ہے اور عباس لائنز بٹالین پی سی 5میں تعینات ہے ملزمان نے دوران تفتیش راوی روڈ،شفیق آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کی 20 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان ملزمان لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بھی واردات کرتے تھے محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -