چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں چینی باشندوں سمیت درجنوں شہریوں سے لاکھوں کی لوٹ مار

  چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں چینی باشندوں سمیت درجنوں شہریوں سے لاکھوں کی ...

  

       لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں غیر ملکیوں سمیت درجنوں شہریوں کو چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا گیا۔ ماڈل تھانہ شاہدرہ کے چند گز دوری پر دن دیہاڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو بینک پیسے جمع کروا نے کیلئے جانیوالے شہری جاوید اقبال سے گن پوائنٹ پر 32 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے، چوہنگ میں ڈاکو چینی باشندوں زودی پنگ،جینگ،کن سے اسلحہ کے زور پرایک ہزارچینی کرنسی اور 5ہزارروپے اور گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق چینی باشندے بحریہ ٹاؤ ن سے سندرجارہے تھے، وحدت کالونی میں عبدالواحد کی فیملی کو ڈاکو یرغمال بنا کر 4 لاکھ 10 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات اور موبائل فون لیکر فر ار ہو گئے۔ ماڈل ٹاؤن میں حبیب کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون. مناواں میں ہدایت کی فیملی کو یرغمال بنا کر3 لا کھ 25 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون چھین کر فر ار ہو گئے۔گجر پورہ  میں ایان اور اس کی فیملی سے1لاکھ 50ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر ڈاکو فر ار ہو ئے۔رائیونڈ سٹی کے علا قہ میں اسد سے 2 لا کھ روپے کی نقدی اور موبائل فون، گلشن اقبال سے عباس کی فیملی سے 3لاکھ 40 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سبزہ زار، گارڈن ٹاؤن اور ڈیفنس اے میں گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹاؤن،مزنگ،سمن آباد اور مسلم ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

وارداتیں 

مزید :

علاقائی -