ڈی آئی جی آپریشنزآفس، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری

ڈی آئی جی آپریشنزآفس، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزآفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کاسلسلہ جاری ہے۔ گز شتہ روز بھی شہریوں کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر محمد عابد خان نے تمام درخواست گذاروں کو سنا۔پولیس افسران واہلکاروں نے بھی ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو مقررہ مدت میں شہریوں کی درخواستوں پر کارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کی درخواستوں پر بھی مناسب احکامات صادر کئے۔ڈاکٹر محمد عابد خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی دادرسی یقینی بنانا ہے۔
کھلی کچہریاں 

مزید :

علاقائی -