ایس پی ہیڈکوارٹرزکا انسدادِ دہشتگردی،اینٹی کرپشن عدالتوں کادورہ

ایس پی ہیڈکوارٹرزکا انسدادِ دہشتگردی،اینٹی کرپشن عدالتوں کادورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے انسدادِ دہشتگردی اوراینٹی کرپشن عدالتوں کا دورہ کیا۔ڈاکٹر اسد اعجاز نے بخشی خانوں سمیت عدالتوں کی سکیورٹی چیک کی۔انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انسپکٹر علی عمران نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ایس پی ہیڈکوارٹرز نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔ایس پی ڈاکٹر اسد اعجاز کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام جوان الرٹ رہیں۔لاوارث سامان اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز

مزید :

علاقائی -