پنجاب بھر میں ڈینگی کا زور ٹوٹ گیا،کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا

پنجاب بھر میں ڈینگی کا زور ٹوٹ گیا،کوئی کیس رپورٹ نہ ہوا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈینگی کا زور ٹوٹ گیا، گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت سمیت پورے پنجاب میں ڈینگی زیرورہا پنجاب بھر سے ڈینگی بخارسے کوئی کیس اور ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، محکمہ صحت کی جانب سے انسداد ڈینگی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق رواں سال لاہور سے ڈینگی کے 18 ہزار 489 جبکہ پنجاب بھر سے 26 ہزار 246 کیس سامنے آئے۔لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 36  مریض زیر علاج ہیں، پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 4 ہزار 717 بستر مختص ہیں۔  

مزید :

علاقائی -