تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے تحفے دیے،رانا زمان سعید

  تبدیلی سرکار نے عوام کو مہنگائی کے تحفے دیے،رانا زمان سعید

  

لاہور(پ ر) چیئرمین پاکستان جمہوری لیگ رانا زمان سعید نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے آتے ہی پاکستان کے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور کر دیا، 20ہزار ماہانہ کمانے والوں سے دووقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھن گیا،معمولی تنخواہ پر گزارہ کرنیوالے ملک پاکستان کے شہری بچوں کو تعلیم دلوانے سے بھی محروم ہو چکے ہیں  ،عمران خان کے4سالہ دورنے عوام کا ستیا ناس کر دیا،یہی صورتحال رہی تو عوام خودکشیوں  پر مجبور ہوں گے، آج کے جدید دور میں  اگر حکومت سنجیدگی سے کام لے تو پاکستان یورپ اور امریکہ کی طرح اپنی معیشت کو مضبوط کر سکتا ہے۔رانا زمان سعید نے مز ید کہا کہ دنیا گلوبلائز ہو چکی،کرنسی نو ٹ کا زمانہ چلا گیا،آج کل کرنسیوں کے حوالے سے دنیا کے متعدد ممالک نئے قوانین متعارف کروا رہے ہیں لیکن پاکستان ابھی تک اس کے قانونی ہونے اور اس کے متعلق قوانین مرتب کرنے میں بہت پیچھے ہے۔

مزید :

علاقائی -