خیبر پختونخوا مدارس کے طلباء کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا مطالعاتی دورہ  

   خیبر پختونخوا مدارس کے طلباء کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کا مطالعاتی دورہ ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) صوبے بھر میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، اسی سلسلے میں محکمہ مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخواہ کے زیر اہتمام لاہور کے دورے پر آئے مدارس کے طلباء کو پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا مطالعاتی دورہ کروایا گیا  اور اس دوران انہیں پنجاب پولیس کے جدید تربیتی نظام، دستیاب سہولیات سمیت دیگر شعبوں بارے آگاہی دی گئی۔ 115رکنی وفد میں خیبر پختونخواہ کے مختلف مدارس میں زیر تعلیم طلباء اور سٹاف ممبران شامل تھے۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی احمد جمال الرحمان نے وفد کو ٹریننگ کالج میں دستیاب سہولیات اور تربیتی پروگرامز بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس افسران واہلکاروں کی جدید تقاضوں کے مطابق بہترین پیشہ ورانہ تربیت آئی جی پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سکول آف انویسٹی گیشن میں تفتیشی افسران کو ہر نوعیت کے کیسز کی تفتیش کیلئے عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے جبکہ تفتیشی افسران کے مرحلہ وار ریفریشر کورسز اور ورکشاپس بھی جاری ہیں۔ دورے کے اختتام پر کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ احمد جمال الرحمان نے وفد کے سربراہ کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

مزید :

علاقائی -