پھول نگر: مویشی چور گینگ کے دو ارکان گرفتار، 12لاکھ کی بھینسیں، اسلحہ برآمد

  پھول نگر: مویشی چور گینگ کے دو ارکان گرفتار، 12لاکھ کی بھینسیں، اسلحہ برآمد

  

پھول نگر(نمائندہ خصوصی)تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی کارروائی، بلو کی روڈ شجاع آباد سے مویشی چور گینگ کے دو ارکان گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 12 لاکھ روپے مالیت کی چار راس بھینسیں اور اسلحہ برآمد۔ملزمان لوگوں کی حویلیوں میں داخل ہو کر مال مویشی چوری کرتے اور لوڈر رکشے میں ڈال کر فرار ہو جاتے تھے۔ایس ایچ او ملک شمشیر کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش مویشی چوری کی متعددارداتوں کا انکشاف کیا ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں افتخار اور رحمت وغیرہ شامل ہیں جبکہ ان کے 5 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -