نوازشریف کی واپسی کی باتیں کرنے والے سیاست بچاناچاہتے ہیں،طاہررشید

  نوازشریف کی واپسی کی باتیں کرنے والے سیاست بچاناچاہتے ہیں،طاہررشید

  

لاہور (  لیڈی رپورٹر) چیئرمین بیت المال لاہور سٹی اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے مرکزی رہنما طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے نااہل کیا، نواز شریف کی واپسی کی باتیں کرنیوالے اپنی سیاست بچانے اور سیاست چمکانے کے چکر میں لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیوس روڈ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین بیت المال لاہور سٹی طاہر رشید چوہدری کا کہنا تھا کہ جو راستہ نوازشریف کیلئے قانون نے اپنایا انشاء اللہ وہی راستہ نوازشریف کیلئے حکومت اپنائے گی، ووٹ کو عزت دلانے کی ناکام کوشش کرنیوالے آج " ڈیل " کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بیت المال لاہور کے فنڈز صرف مستحقین کیلئے ہیں جو میرٹ پر انشاء اللہ انہی مستحقین پر ہی خرچ ہونگے۔ 

مزید :

علاقائی -