وقف املاک بورڈ کے افسر تبدیل،ریاض احمد ایڈمنسٹریٹرگوجرانوالہ تعینات

   وقف املاک بورڈ کے افسر تبدیل،ریاض احمد ایڈمنسٹریٹرگوجرانوالہ تعینات

  

لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل ریاض احمد کو ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ زون تعینات کر دیا گیا،انچارج فاسٹ ٹریک سیل محمد جنید بٹ کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل llکا اضافی چارج دیا گیا،ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ محمد ندیم دھاریجو کو ڈپٹی سیکرٹری(لینڈ)،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر(ایڈمن) عادل خان کو ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر (لیگل ون)کا اضافی چار ج دیا گیا۔عدنان احمد حسن کو انچارج انفورسمنٹ ونگ تعینات کیا گیا،تمام افسران کو فوی طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے احکامات جا ری کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -