جامعہ حنفیہ کراچی کے طلبہ نے جامعہ عروۃالوثقیٰ کا دورہ کیا

جامعہ حنفیہ کراچی کے طلبہ نے جامعہ عروۃالوثقیٰ کا دورہ کیا

  

کاہنہ(نامہ نگار)رابطۃ المدارس الاسلا میۃ پاکستان سے ملحقہ جامعہ حنیفیہ کراچی کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے اساتذہ سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ تعلیمی دورے کے دوران وفد نے مدیر جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے باہمی روابط دورِ حاضری کی ضرورت ہیں۔

مزید :

علاقائی -