سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن اور ڈائیووبس سروس کے مابین معاہدہ

    سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن اور ڈائیووبس سروس کے مابین معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (پیسی) ہیڈآفس میں پنجاب سوشل سکیورٹی اور ڈائیوو بس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری لیبر ڈاکٹر سہیل شہزاد، کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر، ممبران گورننگ باڈی پیسی و دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وائس کمشنر (پیسی) ارشد محمود اور ڈائیوو بس کے جنرل منیجر شہر یار حسن نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مزدور کارڈ پر ڈائیو بس سروس کرائے کی مد میں 10 فی صد رعایت دے گی اور مزدوروں کومختلف برانڈز پر  10 سے 45 فی صد رعایت حاصل ہو گی۔ سیکرٹری لیبر نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کو بڑے تعلیمی اداروں میں بھی رعایت حاصل ہو گی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی سید بلال حیدر نے بتایا کہ آئندہ سال مزدور کارڈ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -