عدالت کا3 بچوں کو ماں کے حوالے کرنیکاحکم،بچوں کاجانے سے انکار

  عدالت کا3 بچوں کو ماں کے حوالے کرنیکاحکم،بچوں کاجانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس محمد امجدرفیق نے تین بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کاحکم دے دیاہے،بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے چیخ و پکار شروع کردی،عدالت عالیہ کے احاطہ میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب گوجرانولہ کی رہائشی خاتون رضیہ نے بچوں کی حوالگی کے لیے درخواست دائر کی،عدالتی حکم پر پولیس نے درخواست گزار کے شوہر مظہر اقبال نے بچوں سمیت عدالت میں پیش کیا،عدالت نے تینوں بچوں کو ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے فیملی کورٹ کے فیصلے تک بچے ماں کے پاس رہنے کی ہدایت کردی،عدالتی فیصلے کے بعد بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جبکہ بچوں کا والد بھی بچوں کی جدائی میں احاطہ میں روتا رہا تاہم روتے ہوئے بچوں کو ماں اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی۔
بچے ماں کے حوالے

مزید :

علاقائی -