یونائیٹڈ لاء فورم کا عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں کی حمایت کااعلان

یونائیٹڈ لاء فورم کا عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں کی حمایت کااعلان

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)یونائیٹڈ لاء فورم نے عاصمہ جہانگیر گروپ کے لاہورہائی کورٹ بار اور لاہوربارایسوسی ایشن کے صدارتی امیدواروں سمیت دیگر کی حمایت کااعلان کردیاہے، لاہورہائی کورٹ بار کے کراچی شہدا ء ہال میں ایک تقریب کا انعقاد ہواجس میں یونائیٹڈ لاء فورم کی سینئررہنما سائرہ جٹ نے شرکت کی اس موقع پرعاصمہ جہانگیر گروپ کے لاہورہائی کورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشنزکے امیدواروں نے بھی شرکت کی، یونائٹیڈ لاء فورم کی 

جانب سے لاہورہائیکورٹ بار کے صدارتی امیدوارسردار اکبر ڈوگر سمیت دیگر عہدوں پر الیکشن لڑنیوالے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیاجبکہ یونائٹیڈ لا ء فورم نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سیدفرہاد علی شاہ سمیت دیگر کی بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونائٹیڈلا ء فورم کی رہنماسائرہ جٹ نے کہاکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں نے کامیابی کے بعد تمام وعدے پورے کئے۔، اس لئے اب تمام وکلا ء ان امیدواروں کو کامیاب کروائیں،اس موقع پرلاہورہائی کورٹ بار کے لئے صدارتی امیدوار سردار اکبر ڈوگر اور لاہوربارایسوسی ایشن کیلئے صدارتی امیدوراسیدفرہاد علی شاہ نے یونائٹیڈ لاء فورم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ وکلا ء سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔

یونائیٹڈ لاء فورم

مزید :

علاقائی -