والدین کے نکالنے پر بچہ 7دن میں گھر خالی کرے ورنہ 1ماہ کی سزا ہوسکتی ہے:ہائیکورٹ

والدین کے نکالنے پر بچہ 7دن میں گھر خالی کرے ورنہ 1ماہ کی سزا ہوسکتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی باقرنجفی نے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 ء کے قانون سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قراردیاہے کہ والدین کے نکالنے پر بچہ 7 دن میں گھر خالی کرے ورنہ 1 ماہ کی سزا ہو سکتی ہے،بچہ کرائے پر ہو یا گھر کا مالک، والدین کو گھر سے نکالے تو جرم ہے،عدالتی فیصلے میں مزیدکہا ہے کہ والدین کو گھر سے نکالنے پر بچے کو ایک سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے،والدین بچے کو اپنے سے گھر سے کبھی بھی نکال سکتے ہیں، عدالت نے اپنے فیصلے میں ڈپٹی کمشنر کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی ہے،درخواست گزار علی اکرام پر اس کے والد میاں محمد اکرام نے گھر سے بے دخلی کا الزام لگایا تھا،والد نے بیٹے علی اکرام کیخلاف ڈپٹی کمشنر کو کارروائی کی درخواست دی،ڈپٹی کمشنر نے والد کو متعلقہ عدالت سے رجوع کی ہدایت کی تھی،ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی کارروائی کیلئے کیس واپس ریمانڈ کیا،اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کیخلاف بیٹے علی اکرام نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاتھا،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیا۔
 ہائیکورٹ

مزید :

علاقائی -