پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ترقی پانیوالے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب

پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ترقی پانیوالے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں گز شتہ روز اے ایس آئی سے سب انسپکٹر،ہیڈکانسٹیبل سے اے ایس آئی اور کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایس ایس پی ایڈمن اعجاز رشید، پی ایس او ٹو سی سی پی او ڈی ایس پی کاشف ڈوگر اور دیگر سینئر پولیس افسران نے تقریب میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیواور ایس ایس پی ایڈمن اعجاز رشید نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو اگلے عہدے کے پروموشن رینک لگائے۔اے ایس آئی سے سب انسپکٹر پروموٹ ہونیوالے 85،ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے 138 افسران جبکہ کانسٹیبل رینک سے ہیڈ کانسٹیبل پروموٹ ہونے والے 119 افسران کو ترقی کے رینک لگائے گئے۔ترقی پانے والے میں ایلیٹ فورس کے 14 جوان اور 02 خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -