لاہورہائیکورٹ میں 8 جنوری تک کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 

  لاہورہائیکورٹ میں 8 جنوری تک کیلئے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیاہے اور8 جنوری 2022ء تک موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی، عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ارجنٹ، حبس بے جا اورضمانتوں سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی،لاہور ہائی کورٹ میں پرنسپل سیٹ پر موسم سرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے18 جج موجود ہوں گے، پرنسپل سیٹ پر پہلے ہفتے کے دوران 7 ڈویژن اور 18 سنگل بنچ سماعت کریں گے، ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس انوار حسین شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر2 میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس فیصل زمان خان، ڈویژن بنچ نمبر3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عاصم حفیظ، ڈویژن بنچ نمبر4 میں جسٹس عابدعزیزشیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی، ڈویژن بنچ نمبر5 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس رسال حسن سید، ڈویژن بنچ نمبر6 میں جسٹس سرداراحمد نعیم اور جسٹس علی ضیاء باجوہ، جبکہ ڈویژن بنچ نمبر7 میں جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس امجد رفیق شامل ہیں،روسٹرمیں شامل تمام جج صاحبان سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس مسعودعابدنقوی، جسٹس سلطان تنویراور جسٹس محمد شان گل صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

 تعطیلات

مزید :

علاقائی -