کلچرل ڈیپارٹمنٹ ملازم کا تبادلہ،سیکرٹری انفارمیشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم 

 کلچرل ڈیپارٹمنٹ ملازم کا تبادلہ،سیکرٹری انفارمیشن کو قانون کے مطابق فیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) ہائی کورٹ نے لاہور سے ڈی جی خان کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے ملازم کا تبادلہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرسیکرٹری انفارمیشن کو قانون کے مطابق درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے حافظ ذیشان کی درخواست پر یہ فیصلہ جاری کیاہے،درخواست گزار کاموقف تھا کہ لاہور سے ڈی جی خان تبادلہ کیا گیا جبکہ تبادلے کی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے یہ تبادلہ کیا گیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ ڈی جی خان تبادلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کیاجائے۔

تبادلہ

مزید :

علاقائی -