جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس،گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جوہر ٹاؤن دھماکہ کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ عائشہ بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے،اس درخواست پر کل 29 دسمبر کومسٹرجسٹس شہرام سرور چودھری پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا،درخواست گزار کاموقف ہے کہ اس کاکسی دہشت گرد گروہ سے تعلق نہیں،بے بنیاد اور جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیاہے،متعلقہ اداروں نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا،عدالت سے استدعاہے کہ اسے ضمانت پر رہا کرنے کاحکم دیاجائے۔
دھماکہ کیس