وفاقی کابینہ میں نیا اضافہ، سینیٹر شوکت ترین وزیر خزانہ بن گئے
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی کابینہ میں نیا اضافہ،سینٹر شوکت ترین وزیر خزانہ بن گئے۔ پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینٹر شوکت ترین سے حلف لے لیا،شوکت ترین سینٹر بننے کے بعد مشیر خزانہ کی بجائے وزیر خزانہ بن گئے،شوکت ترین حال ہی میں خیبر پختونخوا سے سینٹر منتخب ہوئے تھے،شوکت ترین اس سے قبل چھ ماہ بطور وزیر خزانہ فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
شوکت ترین