بینظیر بھٹو شہید کی برسی پرکارکن آپس میں لڑ پڑے،5افراد زخمی

   بینظیر بھٹو شہید کی برسی پرکارکن آپس میں لڑ پڑے،5افراد زخمی

  

 لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو شہید کی 14ویں برسی کے تعزیتی جلسہ میں کارکنوں کے درمیان لڑائی سے 5افراد زخمی ہوگئے۔سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 14برسی کے تعزیتی جلسہ کے دروان گڑھی خدا بخش میں کارکنان خود میں لڑ پڑے،سٹیج سے جھنڈے نیچے کرنے کے اعلان پر کارکنان کے دو گروپس میں جھگڑا ہوا،ایک دوسروں پر لاٹھیوں اور مکوں سے حملہ میں 5 کارکنان زخمی ہوگئے۔تعزیتی جلسہ کے دوران سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارکنوں کو منتشر کیا۔ 

 برسی

مزید :

صفحہ اول -