وزیر اعظم یکم جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

   وزیر اعظم یکم جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

  

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان یکم جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، گورنر ہاؤس میں عمران خان نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان سے ملاقات کریں گے اور صوبے کے مختلف امور پر وزیر اعظم کو بریف کریں گے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گیاور بلدیاتی انتخابا ت اور پارٹی امور پر بریف کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے،دیگر سینئر وزرا بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

 وزیر اعظم

مزید :

صفحہ اول -