کراچی میں بارش سے سردی میں اضافہ،مری میں برف باری،سیاحوں کا رش  بڑھ گیا

  کراچی میں بارش سے سردی میں اضافہ،مری میں برف باری،سیاحوں کا رش  بڑھ گیا

  

    مری،کراچی (آئی این پی)ملکہ کوہسار مری جانیوالے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ برف باری کے بعد مری جانیوالے سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے اس وقت مری میں 50000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکارسیاحوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں سیاحوں سے گزارش ہے پہلے موسم، ٹریفک معلومات کنٹرول روم سے حاصل کریں۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پیر کی صبح سویرے ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔شہر قائد میں ملیر، ماڈل کالونی، کھارادر، شارع فیصل، گارڈن، قیوم آباد، گلستانِ جوہر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں موسلام دھار بارش ہوئی۔

بارش، برف باری

مزید :

صفحہ اول -