افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی مخلصانہ کوششوں کی ضرورت:جنرل باجوہ

  افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی مخلصانہ کوششوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک بری فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل ولی ترکچی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو آئی ایس پی آر کے مطابق ترک لینڈ فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ولی ترکچی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ترکی سے اپنے برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، ہمارے تعلقات تاریخی کے ساتھ ساتھ ثقافتی و مذہبی رشتوں میں بندھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات اورانسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کی مخلصانہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں اطراف نے عسکری تعلقات کے مزید فروغ خاص طور پر تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ترک چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا اورافغانستان کی صورتحال خاص طور پر بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام میں میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -