پنجاب،ہنڈی،منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب،ہنڈی،منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

      لاہور(آئی این پی) ایف آئی اے حکام نے صوبہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ڈالرز کمپنیوں کیخلا ف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پنجاب بھر میں بعض افراد نے مہارت کیساتھ ڈالر کے لین دین کو کم ظاہر کرکے قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچایا۔ذرائع نے بتایا ایف آئی اے حکام نے کارروائیاں کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو پنجاب بھر کی مختلف ڈویژنوں لاہور، سیالکوٹ،گجرات،فیصل آباد، ساہیوال، وزیرآباد، سرگودھا اورشیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں کریک ڈاون کر یں گی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے صوبہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران نہ صرف متعدد افراد کو گرفتار کیا، بلکہ ان کے پاس سے غیر قانونی طور پر لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی،ملوث افراد سے ان کھاتہ جات کا تمام حساب کتاب بھی قبضہ میں لیا گیا اوران کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمات بھی در ج کئے گئے ہیں، اس کیساتھ ساتھ ڈالرکی خرید و فروخت کرنیوالی ڈالرزکمپنیوں کے مالکان اور متعلقہ خریداروں سے بھی مرحلہ وار تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کارروائی فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -