شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی ناگہانی موت کو کبھی نہیں بھولا،نوازشریف
لندن (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تکلیف دہ اور ناگہانی موت کو بھولا نہیں ہوں، جمہوریت اور سول بالادستی کو مضبوط بنانے کیلئے کیے گئے عہد کو بھی نہیں بھولا، میری انتھک کوشش ہے کہ پاکستان حقیقی جمہوری ملک بن جائے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرپرسن پیپلزپارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نہ توشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تکلیف دہ اور ناگہانی موت کو بھولا ہوں اور نہ ہی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ جمہوریت اور سول بالادستی کو مضبوط کرنے کیلئے کیے جانے والے اس عہد کو کبھی بھولا ہوں، جو ہم نے جمہوریت اور سول بالادستی کو مضبوط کرنے کیلئے کیا تھا۔میری تر کوشش اس دن کیلئے ہے جب پاکستان ایک حقیقی جمہوری پاکستان بن جائے گا۔ نوازشریف نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیلئے مغفر ت کی دعا بھی کی۔
نوازشریف