پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ  بنا کر دم لیں گے، شفقت محمود

پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ  بنا کر دم لیں گے، شفقت محمود

  

 لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا کر دم لیں گے، صوبے بھر میں ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے ایوان اقبال میں پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ کارکنان نے شفقت محمود کو صدر پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی۔ شفقت محمود سے سابق صدر لاہور ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان، مہر واجد عظیم، عفیف صدیقی سمیت دیگر رہنما ملے۔ پارٹی رہنماں نے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کارکنان سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں جو نئی ذمہ داری سونپی ہے، اسے ایمانداری سے پوری کروں گا، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -