آئی ایم ایف کے کسی بھی بجٹ  کو منظور نہیں ہونے دیں گے

   آئی ایم ایف کے کسی بھی بجٹ  کو منظور نہیں ہونے دیں گے

  

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے کسی بھی منی بجٹ کو پاس نہیں ہونے دیں گے اور ایسے ہر منی بجٹ کی اسمبلی کے اندر ڈٹ کر مخالفت کریں گے۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت وجود میں آی ہے تب سے ہی عوام پر صدارتی آرڈنینس کے زریعے سے منی بجٹ مسلط کیے جارہے ہیں اور عوام پر آی ایم ایف کے مطالبے پر مہنگای کے ڈرون حملے کیے جارہے ہیں جولوگ کبھی فخریہ انداز میں کہتے تھے کہ خود کشی کر لیں گے مگر آی ایم ایف کے پاس نہیں جایں گے آج وہی لوگ آی ایم ایف کی ہر بات آنکھ بند کرکے مانے جارہے ہیں ہم آئی ایم ایف کے کسی بھی بجٹ کو منظور نہیں ہونے دیں گے۔

مریم اورنگزیب 

مزید :

صفحہ اول -