پی ڈی ایم پلیٹ فارم پر متحدہو کر منی بجٹ کی مخالفت کریں گے
جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحدہو کر منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے اور مشترکہ حکمت عملی اختیار کرکے منی بجٹ کو منظور نہیں ہونے دی گے۔ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس بات کا علم ہے کہ اپوزیش اس کے منی بجٹ کی مخالف ہے اسی لیے حکومت رات کے اندھیرے میں آرڈنینس لاتی ہے اور پھر اس کو منظور کروانے کے لیے کابینہ اور اسمبلی کے پاس جاتی ہے حکومت بتاے کہ اس کو آے روز منج بجٹ لانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے عوام پر پہلے ہی بے جا قسم کے ٹیکسز کا بھاری بوجھ ہے پھر منی بجٹ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے۔
مولانا امجد علی خاں