انمول ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی، ریاض الحق صدر،محمد ثقلین جنرل سیکرٹری منتخب
لاہور(پ ر) انمول ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں ریاض الحق صدر محمد ثقلین جنرل سیکرٹری بن گئے، تفصیلات کے مطابق انمول ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں ریاض الحق صدر، محمد اکرم نائب صدر، محمد ثقلین جنرل سیکرٹری اور اشفاق احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ الیکشن میں ووٹران نے بھرپور شرکت کی اور اپنے اپنے امیدواروں کو ووٹ دیئے۔ الیکشن پر امن طریقے سے مکمل ہوا۔ ایگزیکٹو ممبران میں اقبال یوسف اور محمد فیاض قیوم منتخب ہوئے۔ نو منتخب صدر ریاض الحق نے کہا کہ انشاء اللہ ووٹران کی امیدوں پر پورا اتروں گا اور سوسائٹی کو لاہور کی بہترین سوسائٹی بناؤں گا، رہائشیوں کو بہترین سہولیات مہیا کریں گے۔ جنرل سیکرٹری محمد ثقلین نے کہا کہ تمام ووٹران کے بیحد مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا، انشاء اللہ تعالیٰ سوسائٹی کی بہترین کیلئے دن رات ایک کر دینگے، جتنے بھی مسائل ہیں وہ حل کرینگے۔ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو رانا غلام نے نو منتخب انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سوسائٹی کی بہتری کیلئے اقدامات کریں، رہائشیوں کو بہترین سہولیات مہیا کریں تاکہ سوسائٹی بہترین سوسائٹی بن سکے۔