اے سی سی اے اور دی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرزکے درمیان معاہدہ
کراچی(پ ر) دی ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) اور دی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز(آئی آئی اے)کے درمیان مفاہمت کی یادداشت(MOU) کی تجدید ہو گئی ہے۔یہ تین سالہ معاہدہ موجودہ تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، وسعت دے گا اور دونوں اداروں کو اپنے متعلقہ پیشوں کو ترقی دینے کی غرض سے قریب تعاون کے قابل بنائے گا۔مفاہمت کی اس تجدید شدہ یادداشت پر اے سی سی اے کی جانب سے اِس کی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ او بی ای اور آئی آئی اے کی جانب سے اس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو انتھونی پولیزے، سی آئی اے، سی پی اے، سی جی ایم اے، سی آئی ٹی پی نے دستخط کیے۔معاہدے کی شرائط کے تحت اے سی سی اے اور آئی آئی اے اپنے ارکان کی کیرئیر میں پیش رفت، گورننس کے طریقوں میں بہتری اور عوامی مفادات کی خدمت پر توجہ دیں گے۔اس بارے میں اے سی سی اے کی چیف ایگزیکٹو ہیلن برانڈ نے کہا:”ہمیں آئی آئی اے کے ساتھ مفاہمت کی اس نئی یادداشت پر دستخط کرنے پر خوشی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مل جل کر ایسی تحقیق کر سکتے ہیں جس کی گونج مختلف شعبوں میں موجود فنانس سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد پر مشتمل بین الاقوامی آڈئینس سے تعلق رکھتی ہو۔انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ پہلے ہی ہمارے مضبوط روابط موجود ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ان شعبوں میں ہماری رکنیت کے لیے مزید مضبوط ہوں گے۔“دی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنل آڈیٹرز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، انتھونی پولیزے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”مفاہمت کی یہ یادداشت اے سی سی اے کے ساتھ پہلے سے موجود تعلقات کی بنیاد پر طے پائی ہے۔ہم اپنے موجودہ تعاون میں مزید پیش رفت کی توقع رکھتے ہیں۔ آزادانہ انٹرنل ایشورنس کے لیے، جو بیرونی انکشافات میں مدد دیتی ہے۔
انٹرنل آڈیٹرز اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔لہٰذا، ہمارا مقصد بین الاقوامی اداروں کے سامنے، متعدد شعبوں میں معاون خدمات فراہم کرنا ہے۔“