کراچی،اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ،3افراد ہلاک،2زخمی
کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بنارس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بنارس کے قریب ایک گھرپرچھاپہ مارا گیا،فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکاراورراہگیر زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اورنگی مقابلہ