ہمیں پانی نہیں پانی کا اختیار  چاہیے، مصطفی کمال 

   ہمیں پانی نہیں پانی کا اختیار  چاہیے، مصطفی کمال 

  

 کراچی(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ ہمیں پانی نہیں پانی کا اختیار چاہیے، سڑکیں نہیں، سڑکوں کا اختیار چاہیے، ٹرانسپورٹ نہیں ٹرانسپورٹ کا اختیار چاہیے، ہسپتال اور تعلیمی ادارے نہیں بلکہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کا اختیار چاہیے، اب حکمرانوں کو پاکستان کے تمام گاؤں گوٹھوں تک میں اختیارات اور وسائل دینا ہونگے۔ 70 سال سے سندھ کا وزیر اعلی سندھی، بلوچستان کا بلوچ وزیر اعلی ہے لیکن جب حق دینے کی بات آتی ہے تو کہتے ہیں کہ پنجاب، اسٹیبلشمنٹ اور وفاق حق مارہا ہے، جو 10 ہزار 242 ارب تمہیں ملے پہلے اسکا حساب دو، اب آخری معرکہ ہے، اسکے بعد کراچی سے کشمور تک غضب ہوئے حقوق مظلوموں کو ملیں گے، سندھ کے حکمرانوں کے کانوں پر چربی چڑھی ہے جسکی وجہ سے عوام کی آواز ان تک نہیں پہنچ رہی۔ پاکستان نا کھپے کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی محب وطن لوگوں کو ریاست کیخلاف کررہی ہے۔ ہم پیپلزپارٹی کو بچا کھچا پاکستان توڑنے نہیں دیں گے۔ 

مصطفی کمال 

مزید :

علاقائی -